وزیراعظم مجید کی قیادت میں آزاد خطہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے‘ شگفتہ نورین

جمعرات 2 جولائی 2015 15:31

مظفرآباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدرشگفتہ نورین کاظمی نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید ‘ وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے 4سال کے عرصہ میں ریکارڈ ساز منصوبے مکمل کئے ہیں ‘ بجٹ میں عوامی ضرورت کے مطابق فنڈزکی تقسیم سے حکومتی مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہیں اوروہ حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ میں مصروف ہوگئے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پرآئندہ بھی حکومت بنائے گی ‘ صحافیوں سے گفتگوکے دوران ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی آمدہ انتخابات میں اپنی کارکردگی لے کرعوام کی عدالت میں جائے گی اورتاریخی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت سے سرخروئی حاصل کرے گی ‘ پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاس 5سال کے عرصہ میں کارکردگی کی مد میں بہت کچھ ہوگا ‘ 5یونیورسٹیاں ‘ 3میڈیکل کالجز ‘ سینکڑوں کلومیٹر پختہ شاہرات ‘ ہزاروں افراد کوروزگار کی فراہمی سمیت پی پی حکومت نے خطہ میں ترقی کی نئی تاریخ رقم کی ہے اورآزادکشمیرکے باشعورعوام پیپلزپارٹی کی ان خدمات کوکبھی بھی فراموش نہیں کریں گے اورآمدہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھرپیپلزپارٹی آزادکشمیرکوبھاری مینڈیٹ سے نوازیں گے ان کاکہناتھاکہ وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر سینئرپارلیمنٹرین ہیں انہوں نے آزادکشمیرکامتوازن اورتاریخ ساز بجٹ پیش کیاہے اس بجٹ پرعملدرآمد سے خطہ کی تقدیر بدلے گی اورریاست میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔

متعلقہ عنوان :