افغان صدر سے منسوب پاکستان مخالف بیانات درست نہیں ‘ ترجمان دفترخارجہ

جمعرات 2 جولائی 2015 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ افغان صدر سے منسوب پاکستان مخالف بیانات درست نہیں،پاکستان افغان امن عمل میں مدد دے رہا ہے ‘ملیحہ لودھی معمول کے دورے پر اسلام آباد میں ہیں، پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے لکھے جانے والے خط پر مشاورت جاری ہے ‘سعودی حکام سے زید حامد پر الزمات کی تفصیل اور قونصلر رسائی لی جارہی ہے ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل میں مدد دے رہا ہے ‘ چین بھی افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے۔ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغان وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کی منسوخی وہاں کے حالات کے باعث ہوئی ‘پاک افغان سرحد پر انگور اڈا گیٹ پاکستان کی حدود میں تعمیر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکام سے زید حامد پر الزمات کی تفصیل اور قونصلر رسائی لی جارہی ہے۔ زید حامد کے معاملے پر پاکستان کا سفارتخانہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی رپورٹ پر برطانوی حکام کو لکھے گئے خط کا ابھی جواب نہیں آیا۔ ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ کی تحقیقات میں برطانیہ سے مدد طلب کی تھی تاہم اس معاملے پر ابھی تک برطانوی حکام سے جواب نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :