آئی سی سی نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ دیدی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:40

آئی سی سی نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ ..

لاہور/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی)نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے،محمد حفیظ اپنے باؤلنگ کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے 6جولائی کو بھارت کے شہر چنائی روانہ ہوں گئے،آئی سی سی کے نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد محمد حفیظ کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 34سالہ پاکستانی آل راوٴنڈر کے باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ 6جولائی کو بھارت کے شہر چنائی میں ہوگا، محمد حفیظ ٹیسٹ دینے کے لیے 6جولائی کو کولمبو سے چنائی کے لیے روانہ ہوں گی۔واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن میچ امپائر کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کا ایکشن ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں ہونا تھا لیکن بھارت کی جانب سے ویزا نہ ملنے پران کا ٹیسٹ موخر کرنا پڑا ۔جس پر پی سی بی نے محمد حفیظ کے ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے نئی تاریخوں کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔