ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ ،جاپان نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 15:40

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ ،جاپان نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی ..

ایڈمونٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)کینڈا میں جاری ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن جاپان نے انگلینڈ کوشکست دے کرویمنزفٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں جاپان کی ٹیم نے انگلینڈ کو 2-1سے شکست دی ،جاپان کا ٹائٹل کیلئے2011 کی طرح ایک بارپھرامریکہ سے 5جولائی کو مقابلہ ہوگا۔انگلش ڈیفینڈرلورا بیسیٹ کا اون گول ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے کاسبب بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہرایڈمونٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں جاپان اورانگلینڈ نے متنازعہ پینالٹیز پرگول داغ دئیے، انگلش ٹیم کوبرتری حاصل کرنے کے تین مواقع ملے لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا، انجری ٹائم میں انگلش ڈیفینڈرلورا بیسیٹ نے گیند کلئیرکرنے کی کوشش میں اسے اپنے ہی گول میں پہنچادیا، یوں جاپان نے مسلسل دوسری بار ویمنزورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنالی، دوہزارگیارہ ورلڈ کپ کی طرح اس باربھی ٹائٹل کیلئے جاپان کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا، گزشتہ ورلڈ کپ فائنل میں جاپان نے مریکہ کوپنالٹیزپرشکست دی تھی۔