ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، اے او کلینک کو شکست ۔
آذادانو ویٹر سی سی فتح یاب ، وقار کنڈی اور ایم سجاد کی عمدہ کار کردگی
جمعرات 2 جولائی 2015 15:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں میزبان اے او کلینک کو آذادانوویٹرسی سی کے ہاتھوں دلچپسپ مقابلے کے بعد3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پٹرا۔ اے او کلینک کی جانب سے دیا گیا142رنز کا ہدف آذادانوویٹر سی سی نے آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔وقار کنڈی اور روئیدار خان نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اصغر علی شاہ اسٹیدیم کی برقی روشنیوں میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آذادانوویٹر سی سی نے ٹاس جیت کر ایاو کلینک کو پہلے کھیلنے کی وعوت دی۔ اے او کلینک نے مقررہ 20 اوورز میں6وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔ طیب ریاض نے 3چوکوں کی مدد سے 42رنز کی عمدہ اننگ کھیلی آصف خان نے 19، فیصل جاوید نے 18اور سلمان علی نے 14رنز کا اضافہ کیا۔(جاری ہے)
آذادانوویٹر سی سی کی جانب سے ایم سجاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 26رنز دیکر 3وکٹیں اپنے نام کیں ، ضمیر خان نے 2کھلاڑیوں کو پویلیں کی راہ دکھائی۔
جواب مین آذادانوویٹر سی سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخری اوور میں 7وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔ وقار کنڈی نے 2چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 39رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جبکہ روئیدارخان نے 30 اور عارف نے 20 ْقیمتی رنز بنائے۔ ایم زبیر آصف خان اور آصف انور نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرز ریاض خان اور اظہرعلی ۔اسکورر علی لاکھا تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.