ایس ای سی پی نے بے ضابطگیوں پر دو بروکریج کمپنیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ بروکریج ہاوس، پاک میزان پرائیوٹ لمیٹڈ اور لاہور اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹر ڈ بروکر ہاوس، ریلائنس کیپیٹل پروئیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ایس ای سی پی کو جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر دونوں بروکر کمپنیوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بروکر اینڈ ایجنٹ رجسٹریشن رولز دو ہزار ایک کے تحت ان دونوں بروکر کمپنیوں کی رجسٹریشن چھ ماہ کے عرصے کے لئے معطل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :