شمالی کوریا میں گزشتہ 15سال کے دوران 1400 قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا
جمعرات 2 جولائی 2015 15:49
سیئول ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) شمالی کوریا نے گزشتہ 15سال کے دوران تقریباً 1,400 شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا۔ یہ بات جنوبی کوریا کی سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے ایک ادارے کورین یونیفیکیشن نے شمالی کوریا کی انسانی صورت حال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہی۔
(جاری ہے)
جنوبی کوریا کے ادارے کے مطابق ان اعداد و شمار کی بنیاد 2008ء سے 2014ء کے درمیان شمالی کوریا سے منحرف ہونے والے لوگوں سے کئے جانے والے تفصیلی انٹرویوز ہیں۔
اس وائٹ پیپر کے مطابق 2008ء میں سب سے زیادہ تعداد میں شمالی کوریا میں سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا جس کی تعداد 161 بتائی جاتی ہے جبکہ 2012ء سے ان میں کمی آنی شروع ہو گئی جو اب بھی ہر سال درجنوں کی تعداد میں ہے۔انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے خیال میں ان اعداد و شمار کی بنیاد محدود عینی شہادتیں اور بلواسطہ معلومات کے اندازوں پر مبنی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.