داعش نے موصل میں پندرہ شہریوں کو ہلاک کردیا

جمعرات 2 جولائی 2015 16:03

بغداد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) عراق کے شمالی صوبہ نینوا کے مرکز موصل میں داعش نے پندرہ شہریوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی داعش نے تعاون نہ کرنے کے جرم میں الجبوری قبیلے کے پندرہ افراد کو قتل کر دیا- ان افراد کا تعلق موصل کے القیارہ علاقے سے تھا، داعش نے ان افراد سے گروپ میں شامل ہونے کو کہا تھا لیکن انہوں نے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا- الجبوری قبیلہ صوبہ موصل کا ایک بڑا قبیلہ شمار ہوتا ہے- داعش ں نے ان کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے بعد ان کو تدفین کی اجازت بھی نہیں دی ۔