سیچوان میں شدید طوفان اور سیلاب کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان

جمعرات 2 جولائی 2015 16:03

بیجنگ ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چین کے سیچوان صوبے میں شدید طوفان اور سیلاب کے پیش نظر حکومت نے علاقہ میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

صوبے میں طوفان اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ایک لاکھ بتیس ہزار تین سو افراد بے گھر جبکہ تئیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ حکومت نے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ امدادی سامان اڑتالیس گھنٹے کے اندر مصیبت زدہ علاقوں تک پہنچا دیا جائے۔ چینی حکومت نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان اور بے گھر ہونے والوں تک فوری امداد کی فراہمی حکم دے دیا ہے

متعلقہ عنوان :