تاجکستا ن میں بعض مذہبی کتابوں اور آثار کی اشاعت اور تقسیم پر پابندی عائد

جمعرات 2 جولائی 2015 16:04

دوشنبے ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وسطی ایشائی ریاست تاجکستان کی وزارت داخلہ نے بعض مذہبی کتابوں اور آثار کی اشاعت اور تقسیم پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی وزارت داخلہ نے تیرہ کتابوں کے علاوہ بعض لٹریچر کو تاجکستان میں لانے یا ان کی اشاعت اور تقسیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔