ورلڈ ہاکی لیگ کی سیمی فائنلز لائن اپ مکمل،لاسٹ فور مقابلے کل ہوں گے

جمعرات 2 جولائی 2015 16:04

برسلز ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ کی سیمی فائنلز لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ فور مقابلے (آج) جمعہ سے ہوں گے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم روایتی حریف برطانیہ کے مدمقابل ہو گی جبکہ میزبان بیلجیئم کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار بہترین ٹیموں نے عمدہ کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم برطانیہ کے مدمقابل ہو گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 5 جولائی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔