ہالینڈ نے نیپال کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 103 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، سوارٹ اور کوپر کی نصف سنچریاں

جمعرات 2 جولائی 2015 16:05

ایمسٹل وین ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ہالینڈ نے نیپال کو دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 103 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ نیپال کی ٹیم 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.4 اوورز میں صرف 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ہالینڈ کی جانب سے سوارٹ اور کوپر نے شاندار نصف سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

ایمسٹل وین میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہالینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 172 رنز بنائے، سوارٹ 72 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کوپر 66 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سومپل کامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیپال کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 69 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ ریپن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :