ومبلڈن اوپن ٹینس،ثانیہ مرزا اور ہنگس ویمنز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

جمعرات 2 جولائی 2015 16:05

لندن ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بھارت کی سٹار پلیئر ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور ہنگس نے پہلے راؤنڈ میں زرینا دیاس اور زانگ شوئی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی زرینا دیاس اور ان کی چینی جوڑی دار زانگ شوئی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :