یورپی یونین کی طرف سے پاکستان سے برآمدات میں 20فیصد اضافہ

جمعرات 2 جولائی 2015 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) معاشی تحقیقاتی ادارے پاکستان بزنس کونسل نے اپنے تازہ ترین جائزہ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس رعایت ملنے کے بعد گزشتہ برس یورپی یونین کی طرف سے پاکستان سے برآمدات میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بزنس کونسل نے بتایا ہے کہ یورپی یونین کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں گزشتہ برس پاکستان سے یورپی یونین نے 8.1ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں 2017 تک پاکستان یورپی یونین کی 11.73 ارب ڈالر تک برآمدات بڑھا سکتا ہے بزنس کونسل منسٹری کے ذریعے یورپی یونین کی پاکستان سے درآمدات میں 72فیصد ٹیکسٹائل مصنوعات شامل ہیں 2011ء میں پاکستان کے ٹیکسٹائل برآمدات میں جی ایس پی پلس کی وجہ سے برآمدات میں اکیس فیصد اضافہ ہوا ہے ٹیکسٹائل کے بعد چمڑے کی مصنوعات کی درآمد دوسرے نمبر پر رہی گزشتہ برس یورپی یونین نے پاکستان سے 64 ارب ڈالر کی چمڑے کی مصنوعات کو درآمد کیا بزنس کونسل نے تجویز دی ہے کہ پاکستان ایکسپورٹرز کو یورپی یونین کے لیے برآمدات بڑھانے کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی لیکن دوسرے ترقی یافتہ ممالک کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے ۔