بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پر پنجگور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

جمعرات 2 جولائی 2015 16:14

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مشکے میں آپریشن بلوچوں کے قتل بچوں عورتوں کو زخمی کرنے کے بقول بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پر پنجگور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز مالیاتی ادارے بندرہے ،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مشکے میں سیکورٹی فورسسز کے سرچ آپریشن کے دوران 13افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے خلاف بلوچ اتحاد پرست پارٹی بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر پنجگور میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جس کے باعث تمام کاروباری مراکز مالیاتی ادارے بینک سمیت تمام مارکیٹ بند رہی بینکوں کی بندیش سے ملازمین اپنی ماہانہ تنخواہ کی حصول سے محروم رہے شہر میں کسی قسم کی ناخوشگوار واقعات سامنے نہیں آیا۔