اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

جمعرات 2 جولائی 2015 16:34

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء)حکومت پنجاب نے مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کی سپیشل برانچ سے جانچ پڑتال کروانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے بعض تخریبی عناصر اعتکاف کی آڑ میں اہم مساجد اور درباروں میں اعتکاف بیٹھ سکتے ہیں اس لئے حکومت نے سپیشل برانچ کے ذریعے اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہی ان لوگوں کو اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی جائیگی۔