عوام اپنے گھر کی طرح شہر، گلی اور محلے کو اون کریں، قرة العین میمن
جمعرات 2 جولائی 2015 16:54
کراچی ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ عوام اپنے گھر کی طرح اپنے شہر، گلی اور محلے کو بھی اون کریں، فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس سمیت سہولیات کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے گئے منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ ان منصوبوں کی افادیت کو قائم و دائم رکھ کر عوام کو مثالی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز شہر کا مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون میں فیملی پارکس کا تفصیلی دورہ کرکے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اسلم پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالصمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
قرة العین میمن نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس پر جاری انتظامات کو عید سے قبل مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکس کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر و ترقی اور دیکھ بھال کے لئے موثر اقدامات کرتے ہوئے اسے صحت مند تفریحی مرا کز میں تبدیل کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.