وزیر اعلی کیطرف سے حلقہ میں کرڑوں کے پروجیکٹ دینے پر ان کے مشکور ہیں ، میاں عرفان دولتا نہ

جمعرات 2 جولائی 2015 17:00

بورے والا ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) عوامی مسائل کے حل کے لیے تما م ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا ئے جائیں گے، وزیر اعظم محمد نواز شریف اور خا دم اعلی پنجاب محمد شہبا ز شریف بھی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں ، انشاء اللہ جلد ہی پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن جائیگا، وزیر اعلی شہباز شریف کی طرف سے حلقہ میں کرڑوں روپے کے پروجیکٹ دینے پر ان کے مشکور ہیں، ان خیا لات کا اظہار ممبر صو بائی اسمبلی میاں عرفان دولتا نہ نے صحافیوں کے وفد سے ملا قا ت کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد حلقہ میں ترقیا تی کا موں کا جال بچھا دیا جائیگا، وزیر اعلی پنجاب نے لڈن کے سب سے بڑا مسئلہ حل کر تے ہوئے سیوریج اور واٹر سپلائی کے لیے 10کروڑ روپے کا پروجیکٹ دیا ہے، اس کے علا وہ لڈن تا کرمپور روڈ کے لیے 22کروڑروپے اور دیہی روڈز منصو بہ جا ت کے لیے تقریبا20کروڑ روپے کا فنڈ جا ری ہوا ہے، بلدیا تی الیکشن کے حوالہ سے میاں عرفان دولتا نہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلدیا تی الیکشن میں کلین سویپ کر ے گی ،مسلم لیگ ن کے کا رکنان بلدیا تی الیکشن کے لیے ہمہ وقت تیا ر ہیں۔