رشی کپور کے ساتھ رقص کرنے کی تمنا فلم”آل از ویل“ کا حصہ بن کر پوری ہوگئی، ابھیشک بچن

جمعرات 2 جولائی 2015 17:02

رشی کپور کے ساتھ رقص کرنے کی تمنا فلم”آل از ویل“ کا حصہ بن کر پوری ہوگئی، ..

ممبئی ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ ان کی رشی کپور کے ساتھ رقص کرنے کی تمنا فلم”آل از ویل“ کا حصہ بن کر پوری ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ انہوں نے فلم ”آل از ویل“ کے دوگانوں پر اداکار رشی کپور کے ساتھ رقص کیا ہے ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ انہیں رشی کپور کے ہمراہ رقص کرنے کا موقع ملے۔ فلم”آل از ویل“ کا حصہ بن کر ان کی یہ تمنا پوری ہوگئی ہے ، رشی کپور کی اداکاری قابل داد ہے۔ ان سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ یہ مکمل انٹرٹینمنٹ پیکج فلم ہے۔ جس کی ہدایات اومیش شکلہ نے دی ہیں فلم21 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔