Live Updates

عدالت نے عمران خان کے بھانجوں کی ضمانت منظور کر لی

جمعرات 2 جولائی 2015 17:15

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ) لاہور کی مقامی عدالت نے ٹریفک وارڈن پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو بھانجوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔گزشتہ روز عمران خان کے دو بھانجوں اعظم اور عبداﷲ خان کو کینٹ کچہری کے مجسٹریٹ مظہر حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اعظم اور عبداﷲ خان تعلیم یافتہ ہیں۔

وہ کسی پر تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ عدالت نے عمران خان کے دونوں بھانجوں کی پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔دوسری جانب عظیم اور عبداﷲ نے بھی ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک ورڈن نے انہیں سیٹ بیلٹ باندھنے کے باوجود تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کے سر ،گردن اور کمر پر زخم بھی آئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :