ساہیوال، ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ،6شدید زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 17:21

ساہیوال ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ) ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ،6شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ٹکر شاہ ریلوے پھاٹک چک 9/190ایل کے قریب ایک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں 60سالہ محمد امان جاں بحق اور اس کا بیٹا سبحان شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر پل دلو والا بنگلہ کے قریب تیز رفتارکار الٹ جانے سے ایک عورت صغراں بی بی جاں بحق اور ڈرائیور مشتاق ،متوفیہ کا خاوند بشیر احمد اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں بشیر احمد کی حالت نازک ہے ۔

تیسرا حادثہ ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ پر چک 9/186 ایل کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل کر گر نے سے موٹر سائیکل سوار خوشی جاں بحق اور اسکا دوست سرفراز احمد شدید زخمی ہو گیا زخمی کو اسپتال داخل کرا دیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :