اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیر اولین ترجیح ہے:احسن اقبال
ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 17:27
اسلام آباد ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اقتصادی راہداری منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہوگا جبکہ تمام صوبوں اورعلاقوں کو بھی اس منصوبے سے فائدہ پہنچے گا۔
منصوبے کے مغربی حصے کی تکمیل کیلئے حکومت کی سنجیدگی اور عزم کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ اس جگہ تیزی سے کام جاری ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مغربی روٹ کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر ، زمین کے حصول کی وجہ سے ایک مشکل مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے چھ رویہ موٹروے کا کوئی منصوبہ زیر تکمیل نہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری کامقصد پہلے مرحلے میں تیز ترین رابطے کیلئے سڑکوں کے موجودہ نظام کو بہتر بنانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کی تعمیر سے ملک کے دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر کو کئی روٹس کے ذریعے خنجراب سے منسلک کیا جائے گا جبکہ بندرگاہ مختلف منڈیوں اورشہروں کیلئے خدمات انجام دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.