سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 17:27

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست محمد اختر نقوی نے دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رحمان ملک ڈیفالٹر ہے، الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے جب کہ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی کہ رحمن ملک صادق اور امین نہیں ہیں۔رحمان ملک نے 2008ء سے 2012ء تک بطور سینیٹر لی گئی مراعات واپس نہیں کیں لہذا انھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت سے بھی روکا جائے۔