وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن‘4ہزار 190کاغذات نامزدگیموصول

جمعرات 2 جولائی 2015 17:28

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ) الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 79 یونین کونسل کیلئے 4 ہزار 190 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کا جمعرات کو آخری دن تھا جس کے بعد اپیلوں کی سماعت اور اس پر فیصلے 3 اور 4 جولائی کو ہوں گے ٗ 5 جولائی کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرستیں 6 جولائی کو آویزاں کی جائیں گی اور اسی روز انہیں نشانات بھی الاٹ کردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :