لودھراں: کار اور ٹرالر میں تصادم ‘3افراد ہلاک‘متعدد زخمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 17:30

لودھراں( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)) گوپال پل کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ٗ متعدد زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ لودھراں میں خانیوال روڈ پر گویال پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔