چارسدہ ، اتمانزئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اے این پی دفتر میں فائرنگ، باچا خان کے دست راست دوست محمد خان جاں بحق ،اے این پی کا تین روزہ سوگ اور پارٹی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان ،شبقدر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری قتل ، مندنی میں دو سگے بھائیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا،رجڑ میں دو بچوں کی ماں کی خود کشی

جمعرات 2 جولائی 2015 17:38

چارسدہ ، اتمانزئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اے این پی دفتر ..

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) اتمانزئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اے این پی کے دفتر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خدائی خدمتگار اور باچا خان کے دست راست دوست محمد خان88سال کے عمر میں شہیدہوگئے ۔ اے این پی نے تین روزہ سوگ اور پارٹی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کر دیا،شبقدر میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری قتل ، مندنی میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو سگے بھائیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ،رجڑ میں دو بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے حدود اتمانزئی بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی اور 88سالہ خدائی خدمت گار اور باچا خان کے دست راست دوست محمد خان ولد شاہ نواز خان کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا ۔

(جاری ہے)

دیدہ دلیر ملزمان واقع کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی اور اے این پی کے کارکن بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔

88 سالہ دوست محمد خان جوان عمری میں باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد سے متاثر ہو ئے اور ساری عمر باچا خان کے سیاست پر کاربند رہے ۔ دوست محمد خان نے 1948میں بابڑہ کے مقام پر باچا خان کی رہائی کیلئے نکالی گئی اس تاریخی ریلی میں بہ نفس نفیس شر کت کی جس میں 600سے ذائد خدائی خدمتگار شہید ہو ئے تھے۔مرحوم دوست محمد باچا خان اور ولی خان کے قریبی رشتہ دار بھی تھے جبکہ ان کی ایک بھتیجی یاسمین پیر محمد خان صوبائی اسمبلی کی رکن ہے ۔

سٹی پولیس نے مقتول کے بھتیجے فہیم خان ولد صوبت خان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔دوسرے واقع میں تھانہ شبقدر کے حدود کتوزئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تاجمیر شاہ ولد میاں تجمل شاہ کو قتل کر دیا جبکہ تھانہ مندنی کے حدود میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو سگے بھائیوں عباس، شاکر پسران وزیر زادہ کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیا ۔ مجروحین ہسپتال میں موت وحیات کے کشمکش میں مبتلا ہے ۔سٹی تھانہ کے حدود سولئی کمر میں شوہر سے روٹی دو بچوں کی ماں نے میکے میں خود کو پھندہ ڈال کر زندگی سے آزاد کر لیا۔ پولیس نے مقامات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :