گوجرانولہ میں ٹرین حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل عامرسمیت 12 فوجی جوان شہید ہوئے ،آئی ایس پی آر کی تصدیق
جمعرات 2 جولائی 2015 17:41
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے گوجرانولہ میں ٹرین حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل عامرسمیت 12 اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے پاک فوج کے دستے کھاریاں لے کر جانے والی خصوصی ٹرین کی چار بوگیاں پل ٹوٹنے کے باعث چٹھہ نہرمیں گرگئیں جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے جن میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر، کرنل ارشد،کیپٹن عادل،لیفٹیننٹ کاشف،کانسٹیبل اسلا م ،لانس نائیک ظفر اور دیگر شامل ہیں۔
حادثہ جامکے چٹھہ نہر کا پل گرنے سے پیش آیا۔امدادی کاروائیاں جاری ہیں جس میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایس ایس جی کے غوطہ خورحصہ لے رہے ہیں۔ آئی ایس پی آرت کے مطابق ابتک 80 مسافروں کوزندہ بچایا گیا ہے جن میں5 زخمی بھی شامل ہیں جبکہ 8لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔چار افراد لاپتہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.