جاپان فاٹا میں زراعت کی ترقی کیلئے 50لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا

جمعرات 2 جولائی 2015 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جاپان فاٹا میں زراعت کی ترقی کیلئے 50لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ جمعرات کو جاپان کی ڈونر ایجنسی جائیکا اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مابین ایک معاہدہ ہوا، جس کے تحت جائیکا فاٹا میں زراعت کی ترقی و بحالی کیلئے 50لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا، جو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ذریعے فاٹا میں مختلف زرعی سکیموں پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

معاہدے پر جائیکا کے سربراہ مٹسویوشی کا واسا کی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے نمائندہ پیٹرک ایوان نے دستخط کئے جبکہ وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :