گلگت بلتستان وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائے،نئی کابینہ کا اعلان جلد کردیا جائے گا،صوبائی حکومت میگا پروجیکٹس بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے احسن اقدامات کرے

گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 17:43

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورت حال اور خصوصاً گلگت بلتستان میں حکومتی سیاسی اُمور اورنئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اُمور زیر غور آئے۔

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ کہ آئندہ چند دنوں میں گلگت بلتستان کی کابینہ قائم کر دی جائے گی اور اس کے بعدنئی صوبائی حکومت اپنی بھر پور توانائی اور جوش خروش کے ساتھ حکومتی اُمور چلانا شروع کردے گی۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی نئی صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں کے بھر پور اعتماد پر پورا اُترے گی اور اُن کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھے گی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت اور ویثرن کے مطابق حکومتی اُمور میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت میں قائم رکھنے پر بھر پور زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن امن اور شفاعیت کے اعتبارسے دیگر ملک کے لیے رول ماڈل کے طور پر اُبھر ے ہیں۔اسی طرح گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت گڈگورننس کا بہترین نمونہ پیش کرے گی،تاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ملک سے متعلق قومی ویثرن کو حقیقت کا روپ دیا جاسکے۔

گورنر گلگت بلتستان نے ملاقات میں کہا کہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے پاک چائنہ اقتصادی راہ داری سمیت دیگر میگاپروجیکٹس کی صورت میں گلگت بلتستان کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ایک نادر موقع فراہم کیا ہے اور اب صوبائی حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے احسن اقدامات اور گڈگورننس کی بدولت وفاقی حکومت کے باہی تعاون سے ان پروجیکٹس سے بھرپور فائدہ اُٹھائے۔

اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے اُوپر کیے جانے والے اعتماد پر وزیر اعظم پاکستان اور گورنر گلگت بلتستان کا بھرپور شکریہ اداکیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی نئی صوبائی حکومت لوگوں کی ترقی کے لیے بھر پور کام کرے گی۔ اُنہو ں نے گورنر کو یقین دلایا کہ حکومتی اُمور میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت اور ویثرن کے مطابق حکومتی اُمور میں کفایت شعاری ،میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گاتاکہ گلگت بلتستان میں باہمی اتحاد، خوشحالی اور ترقی کے خواب کو حقیقت کا رنگ دیا جاسکے۔

بعدازاں ایم ڈ ی بیت المال بیرسٹرعابد وحید نے وفاقی وزیر سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے ایم ڈی بیت المال کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی قیادت میں بیت المال کا ادارہ مزید فعال ہو ا ہے اور یہ پاکستان کی غریب عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہ ہے ۔اس قع پر بیرسٹر عابد وحیدنے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیت المال ملک سے غربت کے اندھیروں کو ختم کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :