رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی یکساں قیمتیں مقرر کی جائیں‘ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں،کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا
صوبائی وزیر زراعتڈاکٹر فرخ جاویدکا بیان
جمعرات 2 جولائی 2015 17:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے آج فیروزوالا، شیخوپورہ اور ننکانہ میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے شیخوپورہ کے مختلف بازاروں میں کیلے اور ٹماٹر کی مختلف ورائیٹیوں اور متفرق قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی یکساں قیمتیں مقرر کی جائیں اور ایک ہی معیار کی اشیاء رکھی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی سطح پر لاپرواہی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان بازارں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی پر چیک رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے لگائی گئی فئیر پرائس شاپس پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اور کوالٹی اطمینان بخش ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر فرخ جاویدنے رمضان بازاروں میں پھلوں ، سبزیوں ، گوشت ، گرین چینل شاپس ، آٹا ، چینی ، مشروبات اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور خریداری کیلئے آنیوالے صارفین سے رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاء کی فراہمی بارے دریافت کیا۔
صارفین سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں تمام اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں اور انکی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں خواتین اور بزگوں کیلئے خصوصی انتظامات کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیرنیکہا کہ عوام کی بڑی تعداد روزانہ رمضان بازاروں کا رخ کرتی ہے جو حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تمام وزراء اور حکومتی نمائندے مشنری جذبے سے روزہ داروں کی سہولت کیلئے بازاروں پر چیک رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں حکومت پنجاب اپنی تمام توجہ روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز کیے ہوئے ے۔ صارفین سے گفتگو میں وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ کسی بھی ضلع سے شکایت کی صورت میں وہ خود ازالے کی کوشش کرتے ہیں اور اس ضمن میں زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ڈاکٹر فرخ جاویدنے ضلعی انتظامیہ کوہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی یکساں قیمیں مقرر کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.