فتح جنگ ،کو ہاٹ روڈ پر ڈھوک درسکی کے قریب ہائی ایس اورکار میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

جمعرات 2 جولائی 2015 17:54

فتح جنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) فتح جنگ کو ہاٹ روڈ پر ڈھوک درسکی کے قریب تیزر فتار ہائی ایس نے کار کو کچل دیا،جس کے نتیجے میں کا ر میں سوار4 افراد جاں بحق ، جبکہ دو بچے معجزانہ طورپر بچ گئے متعدد افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلم تاج ،النصر اقبال اپنے خاندان کے ہمراہ اپنی گاڑی نمبر RiA9280میں سوار فتح جنگ آرہے تھے کہ مین شاہراہ پر ڈھوک درسکی کے قریب راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی مسافر گاڑی lxk5731نے ٹکر ماردی حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی تباہ ہو گئی کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ معصوم بچے معمولی زخمی ہو ئے مسافر گاڑی میں سوار 11افرادشدید زخمی ہو ئے پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچایا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔