سام سنگ نے نئے LEVEL U وائرلیس بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ کا اعلان کر دیا

جمعرات 2 جولائی 2015 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے نئے U LEVEL بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ LEVEL ہیڈ سیٹ لائن اپ میں یہ نیا اضافہ نہ صرف سام سنگ کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے بلکہ یہ انتہائی واضح کال معیارکے ساتھ صاف وشفاف آواز بھی فراہم کرتا ہے۔اس ہیڈ سیٹ کا مسحورکن ڈیزائن ایک آرام دہ اور پرسکون زندگی کیلئے موزوں ترین ہے۔

U LEVEL کی بیٹری لائف طویل ہے اور یہ ٹیکسٹ ٹوسپیچ (TTS) ایپلی کیشنز کیلئے بھی بہت کارآمد ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس میں عالمی مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو نائب صدرYounghee Lee کا کہنا ہے کہ Level U بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ بہت ہی غیر معمولی ہے اوراس کی وجہ سے سام سنگ نے اپنے صارفین کے موبائل تجربے کو بہتر بنانے کیلئے واقعی نئی راستے کی نشاندہی کی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی حقیقی ضرورت کو دیکھا اورپھر اس نئی لیول یو کی تیاری پرکام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ہیڈ سیٹ کی ریٹیل پرائس 79.99 امریکی ڈالر تجویزکی گئی ہے جویکم جولائی 2015 سے مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔Level U صرف ایک پریمیم موبائل سننے اورآڈیو ڈیوائس سے کہیں زیادہ ہے۔ڈاؤن لوڈ کے قابل سام سنگ LEVEL ایپلی کیشن کے ذریعے، ہیڈسیٹ مس کالز، الارم، شیڈولڈ ایونٹس اورٹیکس ٹوسپیچ (TTS) فعالیت، وائبریشن الرٹس اورانٹرایکٹو آن سکرین آئکن سمیت ضروری معلومات کے ایک وسیع سلسلے کے بارے میں صارفین کو آگاہ کر سکتا ہے۔

یونیورسل 5 پن چارجنگ پورٹ ،آڈیو چلانے کیلئے 10 گھنٹے سے زائد بیٹری لائف ، 11 گھنٹے ٹاک ٹائم اور 500 گھنٹے سٹینڈ بائی وقت کے ساتھ LEVEL U لوگوں کے طرز زندگی میں فٹ بیٹھتا ہے۔اس کے علاوہ Level U سیاہ، سفید،سنہرے اور نیلے رنگ کے دلکش ڈیزائن میں دستیاب ہوگا۔