غریبوں و مستحقین کی خدمت کرنا ہمارا دینی وقومی فریضہ ہے، محمد ثروت اعجاز قادری
حکمرانوں نے غربت کے خاتمے کے بجائے صرف دعوؤں سے کام لیا عملی اقدامات نہیں کئے،سربراہ پاکستانی سنی تحریک
جمعرات 2 جولائی 2015 18:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غریبوں و مستحقین کی خدمت کرنا ہمارا دینی وقومی فریضہ ہے ،حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غربت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کرئے ،حکمرانوں نے غربت کے خاتمے کے بجائے صرف دعوؤں سے کام لیا عملی اقدامات نہیں کئے ،پاکستان سنی تحریک اپنی مدد آپ کے تحت غریبوں کی خدمت کرتی رہے گی ،قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا جو خواب دیکھا انشاء اﷲ بانیان پاکستان کی اولادیں اسے پورا کرینگی ،حکمرانوں نے غربت کو ختم کرنے کے اقدامات نہ کرکے غریب کو ختم کیاجوآئین کی خلاف ورزی اور قومی المیہ ہے ،کراچی میں گرمی کی شدت سے 1200سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہو ا جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے کوئی ایکشن نہیں لیا جو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے زخموں پر مرہم کے بجائے نمک چڑھکنے کے مترادف ہے ،انتخابات سے قبل عوام کو سہانے خواب اور جھوٹے وعدے کرنیوالوں نے عوام کو تنہا چھوڑدیا ہے ،عوامی فلاح وبہبود کی بجائے عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے ،عوام کو بجلی ،گیس ،پانی سے محروم رکھنے والے کسی منہ سے عوام پر ٹیکس لاگو کرتے ہیں ،عوام کے بنیادی مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو عوام کو حقوق دلانے کیلئے سڑکوں پر آئینگے ،ان خیالاتک کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت بابائے اردو روڈ پر غریب ومستحقین میں اجناس کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تاجروں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور کرتے رہینگے ،انہوں نے کہا کہ سب اچھا ہے کی بانسری بجانے کی بجائے حکمران طبقہ حقائق کی روشنی میں عوام کے مسائل حل کرئے ،اس موقع پر کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں بھی پاکستان سنی تحریک نے غریبوں کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے ،غریبوں کی امداد کیلئے پورے پاکستان میں سنی تحریک کی فلاح وبہبود کیلئے خدمات قابل تعریف ہے ،تاجر برادری سنی تحریک کے ساتھ ہے ،عوام کی خدمت سے سر شار اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اس موقع پر سندھ تاجر اتحاد کے جمیل پراچہ نے کہا کہ ثروت اعجاز قادری بھائی نے ہمیشہ تاجربرادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے ،سنی تحریک کی فلاحی کاوشیں قابل ستائش ہے ،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا کہ غربت ختم کرنے کیلئے حکمرانوں کو اپنی نیت درست کرنا ہوگی ،عوام کے بنیادی مسائل حل کئے جاتے تو ملک سے غربت کا خاتمہ ہوچکا ہوتا ،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا ،اب حکمران اپنا دینی وقومی فریضہ ادا کرتے ہوئے عوام کو انکے بنیادی حقوق مہیا کرنے کیلئے اقدامات کریں ،اس موقع پر علماء کرام ومشائخ اہلسنت نے بھی خطاب کیا ۔
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.