کراچی، اہلسنت والجماعت کاٹرین حادثے میں پاک آرمی کے جوانوں سمیت متعددافرادکے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار

جمعرات 2 جولائی 2015 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)اہلسنت والجماعت کاگوجرانوالامیں ٹرین حادثے میں پاک آرمی کے جوان سمیت معتدادافرادکے جاں بحق ہونے پرگہرے افسوس کااظہاران خیالات اظہاراہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی ،جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمدحنفی نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا علامہ رب نوازحنفی نے ٹرین حادثے میں پاک آرمی کے جوان اوردیگرافرادکے ڈوب نے کاافسوس ناک واقعہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے کیاانہوں کہاکہ ہم اﷲ تعالی سے دعاکرتے ہیں اﷲ انکی مغفرت فرمائیں اورجاں بحق افرادکے لواحقین کوصبرجمیل عطاء فرمائے علامہ تاج محمدحنفی نے کہاکہ ٹرین حادثے نے پوری پاکستان قوم کودکھی کردیااور پوری قوم اس سانحے پرسوگوارہے اورشہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتی ہے شہداء درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعابھی کی ۔