شہر کے تمام نشیبی علاقوں اور خاص طور پر تمام رمضان بازاروں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ‘ڈی سی او لاہور

جمعرات 2 جولائی 2015 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے لئے واسا ،ٹاؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں اور خاص طور پر تمام رمضان بازاروں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہورنے واسا ،ٹا ؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاران کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :