گوجرانوالہ ٗ پل ٹوٹنے سے فوجی دستوں کو لے کر جانے والی اسپیشل ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں جاگریں ٗبارہ افراد جاں بحق
حادثے میں یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت 12 افراد شہید ہوئے ٗ آئی ایس پی آر خصوصی ٹرین فوجی جوانوں کو کھاریاں لے کر جا رہی تھی جو حادثے کا شکار ہو گئی ٹرین حادثے میں تحریب کاری کا خدشہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ٗآدھا گھنٹہ پہلے پاکستان ایکسپریس بحفاظت گزری تھی ٗترجمان ر یلوے وزیراعظم نواز شریف کا گوجرانوالہ میں ٹرین کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار ریسکیو کاموں کوتیز کرنے اور متاثرہ ٹریک کی فوری بحالی کے احکامات جاری کر دیئے ٹرین پر فوجی اہلکاروں کے اہلِ خانہ بھی سوار تھے ٗ فوجی ساز و سامان بھی لدا ہوا تھا ٗترجمان ریلوے وزیراعظم کاحادثے پر افسوس کا اظہار ٗ ریسکیو کاموں کوتیز کرنے اور متاثرہ ٹریک کی فوری بحالی کے احکامات جاری کر دیئے
جمعرات 2 جولائی 2015 18:44
گوجرانوالہ /راولپنڈی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) گوجرانوالہ میں ہیڈ چھنانواں کے قریب پل ٹوٹنے سے فوجی دستوں کو لے کر جانے والی اسپیشل ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں جاگریں جس کے بعد 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی سی پی آر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی ٹرین فوجی جوانوں کو کھاریاں لے کر جا رہی تھی جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی چار بوگیاں نہر میں گر گئیں جس کے نتیجے میں یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت 12 افراد شہید ہوئے جن میں سے 8 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق اسپیشل ٹرین کی چار بوگیوں میں فوجی جوان سفر کررہے تھے ٗٹرین پنو ں عاقل چھاؤنی سے کھاریاں روانہ ہوئی تھی جو جامکے چٹھہ کے قریب نہر کے پل سے گری ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.