Live Updates

کچھ لوگ خاموشی سے ایک نئی سیاسی جماعت بنارہے ہیں،صمصام بخاری

پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانا کوئی سازش نہیں ٗ انٹرویو

جمعرات 2 جولائی 2015 18:44

کچھ لوگ خاموشی سے ایک نئی سیاسی جماعت بنارہے ہیں،صمصام بخاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق وزیرمملکت صمصام بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ لوگ خاموشی سے ایک نئی سیاسی جماعت بنارہے ہیں ٗمسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر کئی جماعتوں کے ناراض ارکان سے رابطے کئے جارہے ہیں ٗ مجھے بھی اس نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تاہم میں نے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں صمصام بخاری نے کہا کہ اس مجوزہ پارٹی کا سربراہ پرویزمشرف کو بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانا کوئی سازش نہیں تاہم اپنی اپنی پارٹی میں بیٹھ کر نئی پارٹی بنانے کی کوشش سازش ہے اور میں نے اس سازش میں شامل ہونے کی بجائے تحریک انصاف میں شامل ہونا مناسب سمجھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :