مرغیوں کوغیر قانونی طور پر پشاور کی حدودسے باہرلے جانے پر پابندی عائدکر دی گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت جانوروں اور مرغیوں کوغیر قانونی طور پر ضلع پشاور کی حدودسے باہرلے جانے پر پابندی عائدکر دی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنائڈپٹی کمشنر پشاورنے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت مزید اقدامات اٹھاتے ہوئے اسلحہ و ہتھیاروں کی نمائش یا ساتھ لے کر چلنے،سیاہ شیشوں والی ،غیر رجسٹرڈ شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے پر بھی پابندیاں نافذکر دی ہیں۔مذکورہ تمام احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔یہ احکامات فوری طور پر ایک ماہ کیلئے نافذالعمل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :