خیبر پختونخواکے بجلی کے کوٹہ میں 457میگا واٹ کی کمی کی گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) نے جمعرات کے روز بھی خیبر پختونخواکے بجلی کے کوٹہ میں 457میگا واٹ کی کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ دن مجموعی طور پر15975میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں 13.5فیصدکے حساب سے خیبر پختونخواکا آئینی حصہ2157میگاواٹ بنتا ہے تاہم وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ادارے نیشنل پاور کنٹرول سنٹرنے اس حصے میں سے 507 میگاواٹ کی کمی کر کے خیبر پختونخواکے لئے 1700 میگاواٹ بجلی مختص کی جبکہ 1700 میگاواٹ میں سے بھی 50میگاوا ٹ کی کمی پیسکو نے کر دی۔

اس طرح خیبر پختونخوا کے 2157میگاواٹ کے کوٹہ میں سے صرف1650میگاواٹ بجلی استعمال کے لئے فراہم کی گئی اور457میگاواٹ کے آئینی حق سے صوبے کے عوام کو محروم کر دیاگیا۔واضح رہے کہ پیسکو کی جانب سے صوبائی حکومت کوفراہم کی گئی تفصیلات میں یہ ظاہر نہیں کیا گیاکہ مذکورہ دن خیبر پختونخواکے حصے کی457میگاواٹ بجلی کہاں استعمال کی گئی۔

متعلقہ عنوان :