توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ایرانی پیشکش سے فائدہ اٹھا یاجائے،قائد اعظمؒ کاپاکستان عاقبت نااندیش فیصلوں کی وجہ سے مسائلستان بن چکاہے،کچھ طاقتیں غیر ملکی ایجنڈے پر قومی مفاد کے منصوبوں کومتنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہیں

امیر جماعت اسلامی پنجاب سید وسیم اخترکا بیان

جمعرات 2 جولائی 2015 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کے بیان کہ’’پاکستان کوایک ہزار میگاواٹ بجلی فوراً فراہم کرسکتے ہیں،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کااپناکام مکمل کرچکاہے‘‘پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہمیں امریکہ کے ایجنٹ حکمران ملے ہیں جو صرف ایک فون کال پر اپنی خارجہ وداخلہ پالیسیوں کوتبدیل کرلیتے ہیں۔

عوام دوست،مخلص اور محب وطن قیادت کے فقدان نے ہمیں غلامی کی پستیوں میں گرادیا ہے۔آج قائداعظمؒ کاپاکستان عاقبت نااندیش فیصلوں اور حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف امریکہ اور بھارت کی چال بازیوں سے باہر نکل کر چین،ترکی اورایران کے ساتھ تعلقات کومضبوط بنائیں تاکہ خطے میں بھارت کی بالادستی کاخواب اور اس حوالے سے امریکی عزائم کاراستہ روکاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ہمارے حکمران دوستوں اور دشمنوں میں فرق نہیں کریں گے ملک میں امن قائم اور عوامی مسائل کاحل ممکن نہیں ہے۔ساری دنیا جاتی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے ’’را،موساد اورسی آئی اے‘‘ہے۔اتحادویکجہتی اوردانشمندانہ فیصلے ہی ملک وقوم کواس بھنور سے نکال سکتے۔انہوں نے کہاکہ ایران ہمارادوست ملک ہمسایہ برادرملک ہے اور اس نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ پیشکش کی ہے مگر ہماری حکومت امریکہ سے خوف کے مارے ایران سے بجلی حاصل نہیں کررہی۔

جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل بغیر کسی بیرونی دباؤ کے مکمل کی جائے۔اقتصادی راہداری منصوبے پربھی جلد ازجلد کام شروع ہوناچاہئے۔مزیدبرآں ایران سے سستی بجلی کے حصول کوبھی ہمیں اپنی اولین ترجیح میں رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں ملک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر ملکی ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے قومی مفاد کے منصوبوں کومتنازعہ اورناکام بنانے کی کوششیں کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :