سرگودھا، سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کے بعد عید کی خریداری کیلئے بازاروں میں رش بڑھ گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 18:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کے بعد عید کی خریداری کیلئے بازاروں میں رش بڑھ گیا ملازمین کی بڑی تعداد کو 2 جولائی بروز جمعرات تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی یکم جولائی کو بنک بند ہونے کے باعث دو جولائی کو بنکوں میں معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا ان میں زیادہ تر سرکاری ملازمین شامل تھے تنخواہیں ملنے کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد نئے نوٹوں کے حصول کیلئے سرگرم رہی اور بنک منیجرز سے سرکاری ملازمین کا تقاضا تھا کہ انہیں تنخواہیں نئے نوٹوں کی صورت میں ادا کی جائیں تاکہ عید کے موقع پر وہ نئے نوٹ بآسانی خرچ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :