سرگودھا، فلور ملز مالکان نے گندم کے چوکر پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کے اضافے کو مسترد کر دیا

جمعرات 2 جولائی 2015 18:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) فلور ملز مالکان نے گندم کے چوکر پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے فلور ملز کے گندم کے چوکر پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا تو 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 15 روپے مزید اضافہ ہوجائیگا اور آٹے کا گٹو 775 روپے تک ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا فلور ملز مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کے چوکر کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے پہلے ہی آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پریشان ہیں اور مزید ٹیکس لگنے سے آٹے کا گٹو 15 روپے مزید مہنگا ہونے سے غریبوں کیلئے مشکلات بڑھ جائینگی۔