ٹرانسپورٹ ورکرزیونین فیصل آبادکے جنرل سیکرٹری نصیراحمداعوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعرات 2 جولائی 2015 19:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ہائی ایس ویگن ٹرانسپورٹ ورکرزیونین فیصل آبادکے جنرل سیکرٹری نصیراحمداعوان فیصل آبادسے لودھراں جاتے ہوئے روڈایکسیڈنٹ میں وفات پاگئے ان کے ہمراہ ملک مختاربھی اس ناگہانی حادثہ میں جاں بحق ہوئے۔ہائی ایس ویگن اونرزاینڈورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدرمیاں اعجازحسین،قمرخان کاکڑ،حاجی محمدحنیف،محمدعلی سدھن،پیرشفاقت علی شاہ،ظفرفورمین،نصیرخان ،عمران چیمہ،سرورورک،آصف،شاہدمحمود،مقبول احمداوردیگرنے روڈایکسیڈنٹ میں وفات پانے والے ٹرانسپورٹرنصیراحمداعوان کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحومین ویگن مالکان اورعملہ کے حقوق کیلئے دل وجان سے جدوجہدکرتے رہے۔

میاں اعجازحسین نے کہاکہ مرحوم نصیراحمداعوان نے ہمارے ساتھ ملکرچھوٹے ٹرانسپورٹروں اورعملے کی بھرپورخدمت کی آج وہ ہمارے درمیان موجودنہیں لیکن اس کی یادیں اورمحبت ہمیشہ دل میں رہے گی۔

(جاری ہے)

میاں اعجازحسین نے کہاکہ انسان کی آخری منزل یہی ہے لہذافکر آخرت کومدنظررکھتے ہوئے اپنی زندگی گزارنی چاہیے جیسی مرحوم نے گزاری،دکھی انسانیت سے کیاہوابھلاانسان کوآخرت میں سرخرو کرے گا۔نصیراحمداعوان کاخلاکبھی پرنہیں ہوسکتااوراس کی کمی ہمیشہ رہے گی۔اﷲ تعالی انہیں دنیا کی طرح آخرت میں بھی عزت اورجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ہم سب ان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔