نارووال میں ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق ، دوافراد زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 19:01

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کنجڑوڑ روڈ پر موضع لدھے والا کا بایئس سالہ نوجوان محمد ناصر موٹر سائکل پر تیز رفتاری سے آ رہا تھا کہ سامنے آنے والی بھینس سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اسے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، دوسرے واقع میں نیو لاہور روڈ پر موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار لڑکی اور لڑکا زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :