آصف زرداری کا گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
جمعرات 2 جولائی 2015 19:07
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کے حادثے اوراس میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 12افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں گوجرانوالہ کے نزدیک ٹرین حادثہ کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔
خبروں کے مطابق پل کے ٹوٹ جانے سے ٹرین کی تین بوگیاں نہر میں گر گئیں۔ اس حادثہ میں پاکستانی فوج کے کرنل اور ان کے اہلِ خاندان کے علاوہ دیگر آٹھ فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔ آصف علی زرداری نے اﷲ تعالیٰ سے شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعابھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.