یہ شیر کی بچی ہے یا پاگل کی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 2 جولائی 2015 19:50

یہ شیر کی بچی ہے یا پاگل کی؟

مونٹیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی۔2015ء)مونٹیری، میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس ایک میکییکن عورت چڑیا گھر میں مگرمچھ کے انکلوژر میں داخل ہو جاتی ہے، اس کے بعد جاکر مگر مچھ سے پنگے بھی لیتی ہے، مگر مچھ جب غصے میں مڑتا ہے تو دوسری طرف سے دیوار پھلانگ کر باہر آ جاتی ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس عورت کے چڑیا گھر میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

اس ساری کاروائی کی ویڈیو سٹیسی بو نام کے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ،اکاؤنٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ حکام نے اس عورت کی شناخت سٹیسی الیجاندرا تورس سیولر نام سے کی ہے۔یہ واقعہ میکسیکو کے شہر مونٹیری کے چڑیا گھر زولا پاستورا میں پیش آیا۔ چڑیا گھر میں سٹیسی کی دوست اس کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں کہ وہ جا کر مگر مچھ سے چھیڑ چھاڑ کرے۔ عورت مگر مچھ کو اپنی ٹانگ پکڑنے پر راغب کرتی رہی، جب مگر مچھ مڑا تو بھاگ گئی۔چڑیا گھر کے کوارڈینیٹر گستو سپولویدا کے مطابق اب چڑیا گھر میں سٹیسی کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔