حکمرانوں نے ملک کو کنگال ،عوام کو بدحال کردیا ، اب جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ نہیں چلے گی‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
قوم کرپشن کرنیوالوں کا بے رحم احتساب چاہتی ہے،بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ خو ش آئند ہے‘صاحبزادہ حامدر ضا
جمعرات 2 جولائی 2015 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دفاعی ادارے پاکستان بچانے کے جہاد میں مصروف ہیں ، حکمرانوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کردیا ہے،اب جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ نہیں چلے گی ،قوم کرپشن کرنے والوں کا بے رحم احتساب چاہتی ہے،بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ خو ش آئند ہے،بھارت پر پابندیاں لگوانے کا بہترین موقع ہے،پنجاب میں بھی دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے،درسی کتب میں غلط نقشے شائع کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے،کراچی کے مسئلہ کے حل کیلئے اعلانات نہیں اقدامات کی ضرورت ہے،وزیر اعظم کا دورہ کراچی نمائشی اور بے سود تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک سے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سول حکو مت نے اپنے حصے کا کام نہ کیا تو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ضائع ہو جائیگی ۔وفاقی و صوبائی حکومتیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد یقینی بنائیں ۔قانون کی حکمرانی کا فقدان پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
حکمرانوں نے کرپشن کو پیشہ بنا لیا ہے۔دہاڑی باز حکمران قوم پر مسلط ہیں ۔حکمران قومی خزانے کو مال مفت دل بے رحم کی طرح استعمال کررہے ہیں۔بجلی بحران پر وفاق اور سندھ میں اختلافات افسوسناک ہیں۔بڑی سیاسی جماعتیں فوج کے احتسابی عمل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن روک دیا گیا تو ملک کبھی درست نہیں ہوگا۔ ملک میں ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور انہیں پوچھنے والا کو ئی نہیں۔اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اکیس فیصد اضافہ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
-
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ
-
یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل
-
پرویز الٰہی پمز ہسپتال میں زیر علاج ،گزشتہ رات سے پسلیوں میں درد کی شکایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.