صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر ) شجاع خانزادہ
جمعرات 2 جولائی 2015 20:07
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر ) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں موسم برسات کے دوران ممکنہ سیلاب اور بارشوں کی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈی سی اوصاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلق ضلع میں فلڈ پلان کے مطابق ریلیف کیمپوں کے قیام کیلئے جگہوں کا انتخاب کریں اور وہاں پرخوراک اور ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرین سیلاب کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی سی آفس سیالکوٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عرفان علی ، سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم، ڈی جی پرونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب جواد اکرم، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل،ڈی پی او سیالکوٹ رائے اعجاز احمد، چیف انجینئر آبپاشی پنجاب محمد حنیف خالد اورایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کے علاوہ انتظامیہ ، محکمہ آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.