ریلوے ایمپلائزکوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی نے ضرورت مندوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے چار لاکھ روپے کا چیک دیا

جمعرات 2 جولائی 2015 20:21

لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ گڑھی شاہو لاہور نے ضرورت مندوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پیشینٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن میو ہسپتال کو چار لاکھ روپے کا چیک دیا تاکہ غرباء کو مفت ادویات دی جاسکیں۔

(جاری ہے)

یہ چیک ایک تقریب میں رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے ایسوسی ایشن کے ریسورس ڈویلپمنٹ منیجر کو دیا۔ سوسائٹی کی ایڈمنسٹریٹر سرکل رجسٹرار کوآپریٹوز جنرل ماہ منیر اور سوشل ویلفیئر ورکر انعم حفیظ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :