صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 20:21

لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ماہ صیام میں روزہ داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں،صوبائی دارالحکومت لاہور میں دوسرے روز بھی موسم مہربان رہا۔کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔مرجھائے چہرے کھل اٹھے،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا ئیں چلنے سے روزہ دار سجدئہ شکر بجا لائے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیول، سر گودھا ،ملتان ڈویژن اور ملک کے دیگر علاقوں میں مزید بارش کی نوید سنادی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور،ڈی جی خان،اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن و ملک کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش رحیم یار خان55، زہب 52،پشاور سٹی 40 ،چراٹ 38،راولپنڈی 30،اسلام آباد24،خان پور 21، ڈی جی خان 19، راولاکوٹ18،پارا چنار 17اور پہاولپور سٹی میں08 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ملک میں سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد،دالبدین،دادواورسبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ،تربت،لاڑکانہ،بہاولنگر43 جبکہ سکھر میں درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :